میکسیکو میں کھدائی کے دوران ڈائنوسار کی دم دریافت

Mexico

Mexico

میکسیکو (جیوڈیسک) میکسیکو میں ماہرین آثار قدیمہ نے کھدائی کے دوران ڈائنوسار کی دم دریافت کی ہے۔ جس کے بارے میں خیال ظاہر کیا گیا ہے کہ یہ 7 کروڑ 20 لاکھ سال پرانی ہے۔ریاست coahuila کے صحرائی علاقے میں کھدائی کے دوران ملنے والی ڈائنوسار کی دم سولہ فٹ لمبی ہے۔

پچھلے 20 دنوں سے ماہرین بڑی احتیاط کے ساتھ اس دم کی صفائی میں مصروف ہیں اور اس کے اوپری حصے سے مٹی کی تہہ کو صاف کیا جا چکا ہے۔ اس دم میں 50 ریڑھ کی ہڈی کے جوڈ موجود ہیں۔ ماہرین کا خیال ہے کہ جس مقام سے یہ دم ملی ہے وہاں ڈائنوسار کے جسم کی باقیات زمین کی گہرائی میں دب چکی ہیں جن کا ملنا مشکل ہے۔