بھارت : حیدرآباد دکن میں تیز بارش سے 5 افراد ہلاک

India Rain

India Rain

حیدرآباد (جیوڈیسک) دکن بھارت کے شہر حیدرآباد دکن کے نواحی علاقے اولڈ وال ایریا میں تیز بارشوں کے باعث دیوار گرنے سے 5 افراد ہلاک ہوگئے۔ غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق حیدر آباد دکن اولڈ ایریا میں گرنے والی عمارت کے ملبے سے ایک بچے کو زندہ بچالیا گیا ہے۔

جبکہ ملبے میں مزید افراد کے دبے ہونے کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے ریاست آندھرا پردیش میں 3 دن سے تیز بارشوں اور طوفان کے باعث تقریبا 3 ہزار عمارتوں کو غیر محفوظ قرار دیا جا چکا ہے۔