عوام اختلافات بھلا کر مصالحت کا راستہ اپنائیں، مصری صدر

Adly Mansour

Adly Mansour

قاہرہ (جیوڈیسک) مصر کے عبوری صدر عدلی منصور نے لوگوں سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنے اختلافات بھلا کر مصالحت کا راستہ اپنائیں۔ تئیس جولائی کے انقلاب کی سالگرہ کے موقع پر ٹی وی سے خطاب کرتے ہوئے عبوری صدر عدلی منصور نے کہا ایک نئی شروعات کا وقت آ گیا ہے۔

اپنے پانچ منٹ کے خطاب میں انہوں نے کہا انقلابات کے بعد مصر کی تاریخ میں نئے باب کھولنے چاہتے ہیں۔ انہوں نے نفرت اور گروہ بندی کو بھلانے کی اپیل بھی کی، عبوری صدر نے کہا انکی حکومت عوام کو آزادی، عزت اور انصاف فراہم کرنے کی بھرپور کوشش کرے گی۔