بھارت میں کورونا کی لہر نہیں طوفان آیا ہے: مودی

 Narendra Modi

Narendra Modi

بھارت (اصل میڈیا ڈیسک) بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے تسلیم کر لیا ہے کہ ملک میں کورونا کی لہر نہیں طوفان آیا ہوا ہے۔

قوم سے ریڈیو خطاب میں نریندر مودی کا کہنا تھا کہ کورونا طوفان نے قوم کو جھنجوڑ کر رکھ دیا ہے، بہت سے بھارتی شہری وقت سے پہلے جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔

خیال رہے کہ بھارت میں کورونا وبا کی دوسری لہر نے کہرام مچا رکھا ہے اور روزانہ کی بنیاد پر لاکھوں کیسز سامنےآ رہے ہیں۔

بھارت میں اب تک ایک کروڑ 70 لاکھ سے زائد کورونا کیسز سامنے آ چکے ہیں، اسپتالوں میں مریضوں کے لیے جگہ کم پڑ گئی ہے اور شمشان گھاٹوں کے باہر میتوں کی آخری رسومات کے لیے طویل قطاریں لگ گئی ہیں۔