بھارت میں سیلاب، ہلاکتوں کی تعداد 130 ہو گئی

India

India

ممبئی (جیوڈیسک) بھارت کی شمالی ریاستوں میں بارش کے باعث آئے سیلاب نے تباہی مچا دی، ریاست اتراکھنڈ میں مٹی کے تودوں تلے سے پچاس افراد کی لاشیں برآمد ہونے کے بعد ہلاکتوں کی تعداد ایک سو تیس ہو گئی ہے، ادھر چین اور میکسیکو میں بھی سیلاب سے معمولات زندگی متاثر ہوئے ہیں۔

بھارت کے شمالی علاقوں میں سیلاب نے تباہی مچا دی، ریاست اترکھنڈ میں کئی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کی وجہ سے وسیع علاقے میں امدای کارروائیاں متاثر ہو رہی ہیں۔ متاثرہ علاقوں میں تہتر ہزار سے زائد افراد پھنس کر رہ گئے ہیں۔

سیلاب کی زد میں آ کر ڈیڑھ سو سے زائد عمارتوں کو نقصان پہنچا ہے جبکہ ایک عمارت پانی میں بہہ گئی۔ بھارتی ذرائع کے مطابق ریاست اترکھنڈ کے علاقے کدرناتھ میں صورتحال سب سے زیادہ خراب ہے، مٹی کے تودوں تلے متعدد افراد دبے ہیں اور ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔ کدرناتھ مندر میں بھارتی کرکٹر ہربجھن سنگھ بھی موجود ہیں۔