طالبان کے ساتھ مذاکرات کا مرحلہ آسان اور تیز نہیں ہوگا، اوباما

Obama

Obama

واشنگٹن (جیوڈیسک) امریکی صدر بارک اوباما نے کہا ہے کہ طالبان کا سیاسی دفتر کھولنا طالبان اور افغان حکومت کے درمیان مفاہمت کا پہلا قدم ہے۔ شمالی آئرلینڈ میں موجود امریکی صدر نے صحافیوں سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ طالبان کے ساتھ مذاکرات کا مرحلہ آسان اور تیز نہیں ہو گا۔

طالبان کے ساتھ مذاکرات کی راہ میں دشواریاں درپیش ہوں گی۔ طالبان سے امن مذاکرات کے لیے قطر وفد بھیجوانے پر صدر کرزئی مبارک باد کے مستحق ہیں۔ صدر اوباما نے واضح کیا کہ طالبان کو القاعدہ سے ناتا توڑنا ہو گا۔