بھارت نے عالمی فلم انڈسٹری میں نمایاں مقام حاصل کرلیا: انیل کپور

Anil Kapoor

Anil Kapoor

ممبئی(جیوڈیسک)بالی ووڈ اداکار انیل کپور نے کہا ہے کہ بھارت نے عالمی فلم انڈسٹری میں اپنا نمایاں مقام بنا لیا ہے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انیل کپور نے کہا کہ آسکر ایوارڈ کیلئے چار بھارتی فلموں کا نامزد ہونا ہمارے لئے ایک بہت بڑی فخر کی بات ہے۔

انہوں نے کہا کہ وہ سری دیوی کے بہت بڑے مداح ہیں اور ان کیساتھ آئندہ فلم میں بھی ایک منفرد کردار کرنا بیحد پسند کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ فلم انڈسٹری میں نئے آنے والوں کیلئے شاندار مواقع ہیں کیونکہ وہ سینئر ترین اداکاروں کیساتھ کام کرکے بہت کچھ سیکھتے ہیں۔