برطانوی گلوکارہ آڈیل نے گریمی ایوارڈ اپنے نام کر لیا

British Singer Adele

British Singer Adele

لاس اینجلس(جیوڈیسک)لاس اینجلس میں گریمی ایوارڈ کی تقریب میں برطانوی گلوکارہ آڈیل نے بہترین گلوکارہ کا ایوارڈ اپنے نام کر لیا۔

55 ویں گریمی ایوارڈ تقریب میں کئی ہالی وڈ ستارے موجود ہیں جبکہ تقریب کا پہلا ایواراڈ چوبیس سالہ برطانوی گلوکارہ آڈیل نے اپنے نام کیا۔آڈیل نے گلوکاری کا آغاز دو ہزار چھ میں کیا تھا۔چیزنگ پیومنٹ” اور “سم ون لائیک یو” جیسے گانوں نے انہیں مختصر عرصہ میں ہی عالمی شہرت دلا دی۔گریمی ایوارڈز تقریب میں 81 کیٹگریز کے لیے ایوارڈز تقسیم کیے جائیں گے۔