آسکر ایوارڈ کی دوڑ میں دو افغان چائلڈ اسٹارز بھی شامل

Afghan Child Stars

Afghan Child Stars

فلمی دنیا کے سب سے بڑے ایوارڈ آسکر کی دوڑ میں شامل دو افغان بچے آنکھوں میں بہتر مستقبل کے خواب سجا رہے ہیں۔چودہ سالہ فواد محمدی کابل کی سڑکوں پر نقشے بیچتا ہے جبکہ اسکا پندرہ سالہ ساتھی اداکار جوانمرد پائز ہے۔ دونوں نے اٹھائیس منٹ کی فلم “بز کشی بوائز”میں اپنے فن کے جوہر دکھائے ہیں۔

فلم دو افغان لڑکوں کے بارے میں ہے جو بڑے ہو کر بز کش بننا چاہتے ہیں۔ بز کشی افغانستان کا قومی کھیل ہے اور اسکے کھلاڑی ہونا باعث فخر سمجھا جاتا ہے۔ فلم “بز کشی بوائز”کو بہترین لائیو ایکشن فلم کے شعبیمیں نامزد کیا گیا ہے۔ فواد اور جوانمرد کو امید ہے کہ وہ آسکر جیت جائیں گے۔