بھارت نے اٹالین کمپنی سے ہیلی کاپٹر خریدنے کا معاہدہ منسوخ کر دیا

Helicopters

Helicopters

نیو دہلی (جیوڈیسک) معاہدے کی منسوخی کا اعلان وزیر دفاع اے کے انتھونی کی وزیراعظم منموہن سنگھ سے ملاقات کے بعد کیا گیا۔

یہ ہیلی کاپٹر وی وی آئی پیز کیلئے خریدے جانے تھے۔ انکی خریداری کا معاہدہ دو ہزار دس میں کیا گیا تھا لیکن گزشتہ برس سودے میں رشوت کا اسکینڈل سامنے آنے پر اسے معطل کر دیا گیا تھا۔

آگسٹا ویسٹ لینڈ نے امریکی اور روسی کمپنیوں کو مات دے کر ہیلی کاپٹر کے سودے کا سودا حاصل کیا تھا۔ ادھر بی جے پی کے ترجمان کا کہنا ہے سودے میں چھتیس سو کروڑ روپے کی کرپشن ہوئی انکی نشاندہی پر سودا منسوخ کیا گیا۔