کیجروال کا بے گھر افراد کو تلاش کر کے رہائش فراہم کرنے کا اعلان

Common People Party

Common People Party

نئی دہلی (جیوڈیسک) بھارت میں عام آدمی پارٹی کے سربراہ اور نئی دلی کے وزیر اعلیٰ کیجر وال نے اپنا چوتھا وعدہ بھی پورا کر دیا۔ کہتے ہیں اگلے تین یا چار روز میں بے گھر افراد کو تلاش کر کے رہائش فراہم کریں گے۔

کیجر وال اس سے پہلے اپنے مفت پانی کی فراہمی، پولیس اہلکاروں کی ہلاکت پر ایک کروڑ معاوضے کی ادائیگی اور بجلی کے نرخوں پر پچاس فیصد سبسڈی دینے کے وعدے بھی پورے کر چکے ہیں۔

نئی دلی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اروند کیجروال کا کہنا تھا کہ کانگریس سمیت تمام جماعتوں کو سیاست سکھائیں گے۔ پچھلی حکومت جو چار سال میں نہیں کر پائی چار دن میں کر کے دکھایا۔