فلپائن: نیو ایئر پارٹی میں بم دھماکا، 6 افراد ہلاک

Philippine

Philippine

منیلا (جیوڈیسک) فلپائن میں نیو ایئر پارٹی میں ہونے والے بم دھماکے میں 6 افراد ہلاک جبکہ 6 زخمی ہو گئے۔

فلپائن میں بم دھماکے کے نتیجے میں چھ افراد ہلاک جبکہ چھ زخمی ہو گئے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق سکیورٹی حکام نے بتایا کہ دھماکا صوبہ باسیلان میں نئے سال کے سلسلے میں منعقدہ ایک تقریب میں ہوا۔

دھماکے کے نتیجے میں چھ افراد ہلاک جبکہ چھ زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کو فوری طور پر ہسپتال داخل کرا دیا گیا جہاں انہیں طبی امداد دی جا رہی ہے۔