بھارت آئے روز کشمیری عوام پر گولیاں برسا کر ان کی تحریک دبانے کی کوششیں کر رہا ہے۔ محمد صدیق مدنی

Hafiz Muhammad Siddique Madani

Hafiz Muhammad Siddique Madani

کوئٹہ : جمعیت علماء اسلام ضلع قلعہ عبداللہ چمن کے رہنماء اور جامعہ دارالعلوم صدیقیہ چمن کے مدیر حافظ محمد صدیق مدنی نے کہا ہے کہ جمعیت علماء اسلام ملک کو بحرانوں سے بچانا چاہتے ہیں اور عام انتخابات کے بعد سے ملک میں بحران بڑھتے جارہے ہیں جنہیں سنبھالنا موجودہ حکومت کے بس کی بات نہیں،ان کا کہنا تھا کہ عقائد پرکسی کو حملے کی اجازت نہیں دی جا سکتی ہے انہوں نے کہاکہ جے یو آئی اپوزیشن کے اکٹھ کے لیئے کام کرتی رہے گی انہوں نے کہاکہ سی پیک منصوبے کو بڑے دھچکے لگائے جا رہے ہیں۔

ہمارے نزدیک یہ پاکستان کی معاشی ترقی کے لیئے یہ منصوبہ بے حد ضروری ہے انہوں نے کہا کہ بین الاقوامی طاقتیں سی پیک کیخلاف سازشیں کر رہی ہیں لیکن جے یو آئی اورپوری قوم ان سازشوں کو کامیاب نہیں ہونے دے گی۔مولانا حافظ محمد صدیق مدنی نے کہا ہے کہ بھارت آئے روز کشمیری عوام پر گولیاں برسا کر ان کی تحریک دبانے کی کوششیں کر رہا ہے لیکن اس کی تمام تر سازشوں کے باوجود تحریک مزیدزور پکڑ رہی ہے انہوں نے کہاکہ پاکستانی قوم مسئلہ کشمیرپر واضح اور دوٹوک موقف رکھتی ہے اور دنیا پاکستان کے موقف کو سمجھے انہوں نے کہاکہ دینی مدارس کے دفاع کی تحریک جاری رہے گی مدارس کے خلاف عالمی دباوکا بھر پور مقابلہ کیا جا ئے گا۔

مولانا حافظ محمد صدیق مدنی
ممبر نیشنل یوتھ اسمبلی پاکستان
سابق صوبائی نائب صدر
جمعیت طلباء اسلام بلوچستان
03337752771
siddique.madani@gmail.com
www.siddiqmadani.wordpress.com