بھارتی پنجاب میں ستلج میں پانی کی سطح بلند، نشیبی علاقے زیرِ آب

Sutlej

Sutlej

نئی دہلی (جیوڈیسک) بھارتی پنجاب میں دریائے ستلج میں پانی کی سطح بلند ہو گئی، جس کے باعث نشیبی علاقے زیر آب آگئے۔ بھارتی پنجاب میں دریائے ستلج میں پانی کی سطح بلند ہونے سے نشیبی علاقے زیر آب آ گئے، مسلسل بارشوں سے بھارتی پنجاب کے کئی دریاوں میں پانی کی سطح بلند ہو گئی ہے۔

ڈیموں سے اضافی پانی چھوڑے جانے سے کئی دیہات پانی میں ڈوب گئے۔ امدادی ٹیموں نے سیکڑوں لوگو ں کو محفوظ مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے،اس سال مون سون بارشوں نے بھارتی ریاستوں ہریانہ، پنجاب، اتر پردیش میں بڑے پیمانے پر تباہی مچائی ہے۔