سابق صدر حسنی مبارک کو رہائی مل بھی گئی تو نظر بند رکھا جائیگا، مصری حکومت

Hosni Mubarak

Hosni Mubarak

قاہرہ (جیوڈیسک) مصر میں ایمر جنسی نافذ ہے، سابق مصری صدر حسنی مبارک کو آج رہائی مل بھی گئی تو انھیں گھرمیں نظر بند رکھا جائے گا۔ مصری کابینہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ملک میں چونکہ ایمرجنسی نافذہے۔ جس کے قانون کے تحت فوجی حکمراں کی جانب سے انھیں گھر میں نظربند رکھنے کاحکم دیا گیا ہے۔

مصرکے وزیراعظم نے 14 اگست کوملک میں ایمرجنسی نافذ کرنے کا اعلان کیا تھا۔ بدھ کو مقامی عدالت نے سابق صدر حسنی مبارک کو ان پر باقی رہ جانے والے ایک مقدمے میں بھی رہا کرنے کا حکم دے دیا ہے۔