امریکی عدالت نے فوجی اہلکار بریڈلے میننگ کو 35 سال کی سزا سنادی

Bradley Manning

Bradley Manning

واشنگٹن (جیوڈیسک) امریکی عدالت نے جاسوسی کے الزام میں گرفتار 25 سالہ امریکی سپاہی بریڈلے میننگ کو 35 سال قید کی سزا سنا دی۔ ایک ماہ کے ٹرائل کے بعد امریکی عدالت نے ملکی راز افشا کرنے اور دیگر الزامات میں گرفتار امریکی سپاہی بریڈلے میننگ کو 35 سال قید کی سزا سنا دی تاہم اس سزا میں سے ان ایام کی کٹوتی ہو گی۔

جو ملزم پہلے ہی جیل میں گزار چکا ہے۔ حکام کے مطابق ملزم کو اپیل کرنے کا اختیار حاصل ہے اور وہ پیرول پر رہائی کی درخواست دے سکتا ہے، میننگ امریکا عراق جنگ میں بغداد کے امریکی بیس میں جونیئر انٹیلی جنس اینالسٹ تھا جسے 2010 میں 7 لاکھ امریکی خفیہ دستاویزات وکی لیکس کو فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار کر لیا گیا تھا۔ واضح رہے کہ اسے ملکی تاریخ کی راز افشا کرنے والی سب سے بڑی کارروائی قرار دیا گیا ہے۔