امریکا: شام میں کیمیائی ہتھیاروں کے استعمال کے خلاف احتجاج

U.S.

U.S.

واشنگٹن (جیوڈیسک) واشنگٹن امریکی شہریوں نے وائٹ ہاس کے سامنے شام میں کیمیائی ہتھیاروں کے استعمال کے خلاف احتجاج کیا۔ واشنگٹن میں امریکی نوجوانوں نے شام میں جاری خانہ جنگی اور سیکیورٹی فورسز کے کیمیائی ہتھیاروں کے استعمال کے خلاف شدید غم وغصے کا اظہار کیا۔

مظاہرین نے شام کے جھنڈے لہراتے ہوئے نعرہ بازی بھی کی۔ انہوں نے شامی متاثرین کی تصویریں بھی اٹھا رکھی تھیں۔ شام میں عام شہریوں پر کیمیائی ہتھیاروں کیاستعمال سے تیرہ سو افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔