سلامتی کونسل کا شام میں کیمیائی ہتھیاروں کے استعمال کی تحقیقات کا مطالبہ

Chemical Weapons

Chemical Weapons

اقوام متحدہاقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے شام میں کیمیائی ہتھیاروں کے استعمال کے الزامات کی شفاف تحقیقات کا مطالبہ کردیا۔ اقوام متحدہ کے نائب ترجمان نے کہا ہے کہ سلامتی کونسل نے جنرل سیکریٹری بان کی مون کے اس مطالبے کی حمایت کی ہے۔

جس میں انھوں نے شام سے کیمیائی ہتھیاروں کے استعمال کے الزامات کی بلاتاخیر، مکمل اور غیرجانبدارانہ تحقیقات کاکہاتھا۔ اس سے قبل نیویارک میں اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس ہوا۔ اجلاس کے بعد ارجنٹینا کی سفیرماریہ کرسٹینا نے صحافیوں کوبتایاکہ سلامتی کونسل کے ارکان کو شام میں کیمیائی ہتھیاروں کے مبینہ استعمال پر سخت تشویش ہے۔

واضح ہونا ضروری ہے کہ دمشق میں کیا ہوا تاہم شام میں موجود اقوام متحدہ کے تفتیش کاروں سے اس حوالے سے چھان بین کافیصلہ نہیں کیاگیا۔ دوسری جانب شامی وزیراطلاعات نے ان الزامات کی تردید کرتے ہوئے انھیں جھوٹا قراردیاہے۔