بھارت: ریاست ہما چل پردیش میں سوائن فلو سے 20 افراد ہلاک

Swine Flu

Swine Flu

نئی دہلی (جیوڈیسک) بھارتی خبر رساں ادارے کے مطابق ریاستی وزیر صحت کایول سنگھ نے صحافیوں کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ ریاست بھر میں سوائن فلو سے مجموعی طور پر 20 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

جن میں سے صرف ضلع شملہ میں سات ہلاکتیں ہوئی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ریاست میں سوائن فلو سے مزید 79 افراد متاثر ہیں۔