بھارت میں ٹرین حادثہ، 13 افراد ہلاک ہو گئے

India Train Crash

India Train Crash

مہاراج گنج (جیوڈیسک) بھارتی ریاست اترپردیش میں ریلوے کراسنگ کے دوران ٹرین کی زد میں آ کر 13 افراد ہلاک ہو گئے۔

مقامی پولیس کا کہنا ہے کہ خوفناک حادثہ اترپردیش کے علاقہ کوئی یور میں گزشتہ روز پیش آیا۔ جب 16 افراد ایک جیپ کے ذریعے واپس آ رہے تھے۔

پولیس کے سابق ریلوے کراسنگ کے دوران جیپ تیز رفتار ٹرین کی زد میں آ گئی جس سے 13 موقع پر ہلاک جبکہ 3 افراد شدید زخمی ہو گئے جنہیں قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا جس کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔