نائیجریا: اغوا طالبات بازیاب نہ ہو سکیں، ورثاء کا احتجاج جاری

Recover

Recover

ابوجا (جیوڈیسک) نائیجیریا میں اغوا ہونے والی 200 سے زائد طالبات تاحال بازیاب نہ ہو سکیں ، بچیوں کی بازیابی کیلئے دارالحکومت ابوجا میں احتجاج جاری ہے۔

مغوی طالبات کی بازیابی کیلئے طالبات کے ورثاء کی جانب سے دار الحکومت ابوجا اور لاگوس میں احتجاج کیا گیا ہے ۔ طالبات کے والدین نے مظاہرے سے خطاب کیا اور حکومت سے جلد از جلد بچیوں کو بازیاب کرانے کا مطالبہ کیا۔

لوگوں نے کہا کہ طالبات کی بازیابی کے لیے بین الاقوامی برادری سے بھی مدد لی جائے ادھر امریکا ، برطانیہ ، چین اور فرانس طالبات کی رہائی کے لیے نائیجیریا کو مدد کی پیش کش کر چکے ہیں۔