بھارت : گاڑی کی ٹکر سے بچی ہلاک، سیاسی رہنما کا بیٹا گرفتار

New Delhi

New Delhi

نئی دہلی(جیوڈیسک) بھارت میں گاڑی کی ٹکر سے 2 سالہ بچی کی ہلاکت پر سیاسی رہنما کے بیٹے کو گرفتار کرلیا گیا۔ یہ واقعہ مہاراشٹر کے شہر اورنگ آباد میں پیش آیا۔ سی سی ٹی وی ویڈیو میں دیکھا گی۔

بے قابو گاڑی نے پہلے ایک بچی کو اپنے پہیوں تلے کچل دیا، پھر ایک موٹرسائیکل سوار کو بھی ٹکر ماری۔ گاڑی کو نیشنلسٹ کانگریس پارٹی کے رہنما عبدالقدیر مولانا کا 17 سالہ بیٹا چلا رہا تھا، جسے پولیس نے گرفتار کرلیا۔