چین : ریت کے طوفان نے نظام زندگی بری طرح متاثر کردیا

China Storm

China Storm

بیجنگ(جیوڈیسک)چین کے مغربی علاقے میں ریت کے طوفان نے لوگوں کو پریشان کردیا، نظام زندگی بری طرح متاثر ہوگئی۔ چین کے شمال مغربی علاقے ژن جیانگ میں بہار کا موسم ہے لیکن دوپہر میں اچانک ریت کے طوفان سے موسم سرد ہوگیا۔

آسمان اور پوری فضا زرد رنگ کی ہوگئی، گاڑیوں میں ایمرجنسی لائٹس آن کردی گئیں، پیدل چلنے والوں نے تیز ہواوں سے بچنے کیلئے منہ اور ناکیں کپڑوں سے ڈھانپ لیں، حد نظر30 میٹر سے بھی کم ہوگیا۔