بھارتی فوج کی چاروا سیکٹر میں پنجاب رینجرز کی پوسٹ پر بلااشتعال فائرنگ

Indian Army

Indian Army

لاہور (جیوڈیسک) بھارتی سیکیورٹی فورسز کی جانب سے سیالکوٹ کے قریب چاروا سیکٹر میں مارٹر گولوں سے پنجاب رینجرز کی پوسٹ پر بلااشتعال فائرنگ کی گئی ہے۔ پنجاب رینجرز کی بھر پور جوابی کارروائی، فائرنگ کا سلسلہ جاری ہے۔

سیالکوٹ کے قریب ورکنگ باؤنڈری پر بی ایس ایف وقفے وقفے سے بلااشتعال فائرنگ کرتی رہتی ہے۔ گزشتہ چند ماہ کے دوران متعدد دیہ اتی شہید اور مال مویشی ہلاک ہو چکے ہیں۔