بھارتی فوج کی نکیال سیکٹر میں بلا اشتعال گولہ باری

 Indian Army

Indian Army

اسلام آباد (جیوڈیسک) بھارتی فوج نے کنٹرول لائن پر کوٹلی نکیال سیکٹر میں ڈھیری کے مقام پر سیز فائرکی خلاف ورزی کرتے ہوئے ایک بار پھر بلا اشتعال گولہ باری کی۔ پاک فوج نے بھرپور منہ توڑ جواب دیکر دشمن کی توپوں کو خاموش کرا دیا۔

کوٹلی کے نکیال سیکٹر پر بھارتی فوج کی جارحیت جاری کا سلسلہ جاری ہے اور جمعہ کے روز بھارتی فوج نے ایک بار پھر بلا اشتعال شدید گولہ باری کی تاہم پاک فوج کے جوانوں نے بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا جس کے بعد دشمن کی توپیں خاموش ہوگئیں۔