پشاور: ہشت نگری تھانے کے اندر دھماکا، 7 افراد زخمی

Peshawar

Peshawar

پشاور (جیوڈیسک) پولیس کے مطابق بارودی مواد موٹر سائیکل میں نصب کیا گیا تھا جو زوردار دھماکے سے پھٹ گیا۔ دھماکے کے نتیجے میں سات افراد زخمی ہوگئے۔

دھماکے سے پولیس سٹیشن کے شیشے ٹوٹ گئے جبکہ کئی گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچا۔ ایس پی سٹی اسماعیل کھاڑک کے مطابق موٹر سائیکل تھانے میں کھڑی کی گئی تھی۔

دھماکے سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ دھماکے کے زخمیوں کو لیڈی ریڈنگ ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔