بھارتی سفارتکار کی اقوام متحدہ میں تعیناتی کی درخواست منظور

Devyani Khobragade

Devyani Khobragade

نیویارک (جیوڈیسک) نیویارک میں تعینات بھارتی نائب قونصل جنرل اور امریکا میں ویزہ فراڈ کے مقدمے کا سامنا کرنے والی خاتون شہری دیویانی کھوبراگاڑے کی اقوام متحدہ میں تعیناتی کی بھارتی درخواست منظور کر لی گئی ہے۔ دیویانی کھوبراگاڑے کو 12 دسمبر کو ویزہ فراڈ اور غلط بیان دینے کے الزامات میں گرفتار کیا گیا تھا۔

بعد ازاں انہیں ضمانت پر رہا کر دیا گیا تھا۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق نئی دہلی کی اس خاتون سفارتکار کو اقوام متحدہ میں ٹرانسفر کرنے کی درخواست کا مقصد امریکا کے ساتھ جاری تنازع کو ختم کرنا ہے۔

ممکن ہے کہ کھوبراگاڑے کو اب ان کی نئی سفارتی حیثیت کی بدولت کسی عدالتی کارروائی کے بغیر ہی امریکا سے واپس بھارت بلایا جا سکے۔