انڈونیشیا: عمارت منہدم ہونے سے 2 افراد ہلاک، 13 لاپتہ

Indonesia

Indonesia

جکارتہ (جیوڈیسک) انڈونیشیا میں عمارت منہدم ہونے سے 2 افراد ہلاک اور 13 لاپتہ ہو گئے۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق انڈونیشیاکے دارالحکومت جکارتہ میں ایک عمارت اچانک منہدم ہو گئی جس کے نتیجہ میں 80 افراد ملبے تلے دب گئے۔

حکام کے مطابق فائر بریگیڈ اور ریسکیو ٹیموں نے بر وقت کا رروائی کر کے 65 افراد کو نکال لیا۔ ملبے سے دو لاشیں بر آمد ہو ئیں جبکہ 13 افراد تاحال لاپتہ ہیں۔