انڈونیشیا :مشرقی جاوا میں آتش فشاں جاگ اٹھا، 4 افراد ہلاک

Volcano

Volcano

جکارتا (جیوڈیسک) انڈونیشیا کے صوبے مشرقی جاوا میں آتش فشاں جاگ اٹھا، لاوے، دھویں اور راکھ کے اخراج سے چار افراد ہلاک ہوگئے۔ ہزاروں افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کر دیا گیا۔

انڈونیشیا میں مشرقی جاوا کے پہاڑ کیلوڈ سے نکلنے والا دھواں اور راکھ فضا میں 17 کلو میٹر تک پھیل رہا ہے۔ ہزاروں افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کر دیا گیا ہے اور احتیاطاً متصل ہوائی اڈوں پر کئی پروازیں منسوخ کر دی گئی ہیں۔

جمعے کی شب اچانک جاگ اٹھنے والا انڈونیشیا کا یہ جوالہ مکھی اب تک 4 افراد کی جان لے چکا ہے۔ حکام نے علاقے میں ہائی الرٹ جاری کرتے ہوئے لوگوں کو آتش فشاں کے اطراف 10 کلو میٹر تک دور رہنے کا کہا ہے۔