انڈونیشیا میں شدید زلزلہ، 22 ہلاک، درجنوں زخمی

Indonesia

Indonesia

انڈونیشیا (جیوڈیسک) کے صوبے آچے میں شدید زلزلے کے نتیجے میں کم از کم 22 افراد ہلاک جب کہ درجنوں زخمی ہو گئے ہیں۔ انڈونیشیا امریکی جیالوجیکل سروے کے مطابق زلزلہ مقامی وقت کے مطابق صبح 4:37 منٹ پر آیا جس کی شدت ریکٹر اسکیل پر 6.1 ریکارڈ کی گئی۔

اس کا مرکز زمین کے اندر 10 کلو میٹر نسبتا کم گہرائی میں واقع تھا۔ حکام کا کہنا ہے کہ زلزلے کی وجہ سے سینکڑوں گھروں کو نقصان پہنچا۔ بنیر میریاہ اور وسطی آچے کے اضلاع میں تودے گرنے کے واقعات کی خبریں موصول ہوئی ہیں۔ انڈونیشیا کے جزیرہ سمارٹرا میں آئے دن زلزلےآتے رہتے ہیں۔

جس کی وجہ اس کا محل و وقوع ہے۔ اس سے قبل سن 2004 میں آچے میں ایک شدید زلزلہ آیا تھا جس کے نتیجے میں آنے والے سونامی کے باعث بحیرہ ہند میں واقع ممالک کے ایک لاکھ ستر ہزار کے قریب افراد ہلاک ہوئے تھے۔ اِن میں سے زیادہ تر ہلاکتیں آچے ہی میں ہوئیں تھیں۔