ویانا : جھوٹی افواہ کے باعث بولیوین صدرکا طیارہ آسٹریا میں اتار لیا گیا

Plane Austria

Plane Austria

آسٹریا (جیوڈیسک) میں بولیویا کے صدر کے طیارے کو ایڈورڈ اسنوڈین کی موجودگی کے شبے میں اتار لیا گیا۔ اسنوڈین طیارے میں موجود نہیں تھے۔

سابق امریکی اہلکار اسنوڈین کے طیارے میں موجودگی کی جھوٹی خبر کے سبب فرانس اور پرتگال نے طیارے کو اپنی فضائی حدود سے گزرنے اجازت نہیں دی اور طیارے کو آسٹریا میں اتار لیا گیا۔ طیارے میں بولیویا کے صدر عیوو مورالیس سوار تھے جو روس کے دورے پر تھیاور دارلحکومت موسکو سے بولیویا واپس جا رہے تھے۔

بولیویا کے وزیر خارجہ نے بیان دیا ہے کہ فرانس اور پرتگال کے حکام کو طیارے کو فضائی حدود سے گزرنے کی اجازت نہ دینے پر صفائی پیش کرنا ہوگی۔ تاہم اس افواہ کے ذرائع کا معلوم نہیں ہوسکا۔