پاکستان طالبان کو کنٹرول کرتا اور انکو کو پناہ دیتا ہے، افغان آرمی چیف

Afghan Army Chief

Afghan Army Chief

افغانستان (جیوڈیسک) آرمی کے سربراہ جنرل شیر محمد کریمی نے کہا ہے کہ پاکستان نے القاعدہ اور طالبان جنگجوں کی فہرست امریکا کو فراہم کی جن سے وہ چھٹکارہ چاہتا تھا۔ غیرملکی خبرایجنسی کو انٹرویو میں افغان آرمی چیف جنرل شیر محمد کریمی کا کہنا تھا کہ پاکستان نے امریکا کو مطلوب القاعدہ اور طالبان جنگجوں کی فہرست فراہم کی جن سے پاکستان چھٹکارہ حاصل کرنا چاہتا تھا۔

امریکا نے ڈرون حملے خود سے شروع نہیں کئے۔ ڈرون حملوں کواسلام آباد کی حمایت حاصل ہے۔ ڈرون حملوں میں ہمیشہ پاکستانی طالبان کو نشانہ بنایا جاتا ہے۔ ڈرون حملے کبھی بھی حقانی یا کسی دوسرے افغان طالبان گروپ کے خلاف نہیں کئے گئے۔

افغان آرمی چیف جنرل شیر محمد کریمی نے الزام عائد کیا کہ پاکستان طالبان کو کنٹرول کرتا اور ان کے رہنماں کو پناہ دیتا ہے۔ اگر پاکستان طالبان قیادت پر دبا ڈالے یا انہیں قائل کرے تو افغانستان میں جاری لڑائی ہفتوں میں ختم ہوسکتی ہے۔

افغانستان میں امن کا دارومدار امریکا اور پاکستان پر ہے۔ یہ دونوں ملک چاہیں تو افغانستان میں امن قائم ہوسکتا ہے۔ افغان جنرل نے کہا پاکستان اور افغانستان کو دہشت گردی کا سامنا ہے جس کا مقابلہ مل کر کرنا چاہئیے۔