مہنگائی میں پسے عوام نئے سال کی آمد پر قیمتوں میں کمی کے متلاشی

Inflation

Inflation

کراچی (جیوڈیسک) سال 2013 تو مہنگائی کے شکار عوام نے جیسے تیسے گزار ہی لیا لیکن کیا آئندہ سال عوام کو کچھ ریلیف مل سکے گا۔

سال 2013 میں عوام مہنگائی کے عتاب کا شکار رہی، کھانے پینے کی چیزوں کے قیمتوں میں اضافے کے علا وہ پٹرول و ڈیزل کی قیمتوں نے مہنگائی کی آگ اور بھڑکا دیا۔ اس کے علاوہ بجلی کے بھاری بلوں نے رہی سہی کسر پوری کر دی اور عوام کو حکومت کی طرف سے کسی قسم کے ریلیف ملنے کی امیدیں بھی دم توڑ گئیں۔

دوسری جانب ہول سیلرز کہتے ہیں اگر حکومت ڈیزل اور ڈالر کو لگام ڈالنے میں کامیاب ہو جاتی ہے تو آئندہ سال مہنگائی کی شدت میں کمی واقع ہوسکتی ہے۔

اقتصادی ماہرین کہتے ہیں کہ اگر حکومت معیشت میں تیزی لانے کے اقدامات کرے تو ملازمتوں کے مواقع بڑھنے سے عوام کی قوت خرید میں اضافہ بھی ہوگا جس نے انھیں مہنگائی سے کچھ ریلیف مل سکتا ہے۔