اطلاعات تک رسائی : خیبرپختونخوا میں شفافیت کو فروغ ملے گا، شاہ فرمان

Shah Farman

Shah Farman

اسلام آباد (جیوڈیسک) خیبر پختونخوا کے وزیر اطلاعات شاہ فرمان نے کہا ہے کہ اطلاعات تک رسائی کے آرڈیننس کے نفاذ کے بعد اب دیگر امور سے متعلق بھی قانون سازی کی جا ئے گی، جس کیلئے ابتدائی کام جاری ہے۔ پختونخوا ہاوس اسلام آباد میں ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے صوبائی وزیر اطلاعات شاہ فرمان نے کہا کہ اطلاعات تک رسائی کے آرڈیننس سے اب لوگ کسی بھی حکومتی کام کی تفصیلات حاصل کر سکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اس آرڈیننس سے صوبے میں شفافیت کو فروغ حاصل ہوگا، اطلاعات تک رسائی کے آرڈیننس کے بعد اب خودمختار احتساب کمیشن، لوکل گورنمنٹ سسٹم، ای گورننس، ای بزنس لا، رائٹ ٹو سروس لا اور کنفلیکٹ آف انٹرسٹ لا کے سلسلے میں قانون سازی آخری مراحل میں ہے۔