انٹر بینک میں ڈالر کی قدر میں 2 پیسے اضافہ

Dollar

Dollar

کراچی (جیوڈیسک) انٹر بینک میں روپے کے مقابل ڈالر کی قدر بڑھ گئی جبکہ اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر مستحکم رہی تاہم یورو اور برطانوی پاؤنڈ کی قدر میں کمی کا رجحان رہا۔

فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق بدھ کو انٹربینک میں روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر 2 پیسے بڑھ گئی جس سے ڈالر کی قیمت خرید 98.75 سے بڑھ کر 98.77 روپے اور قیمت فروخت 98.85 سے بڑھ کر 98.87 روپے ہو گئی جبکہ اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت خرید 98.70 روپے اور قیمت فروخت 98.90 روپے کی سطح پر برقرار رہی۔

فاریکس رپورٹ کے مطابق بدھ کو روپے کے مقابل یورو کی قدر 70 پیسے گھٹ گئی جس سے یورو کی قیمت خرید 132 روپے سے کم ہو کر 131.30 روپے اور قیمت فروخت 132.25 روپے سے کم ہو کر 131.55 روپے ہو گئی۔

اسی طرح 40 پیسے کی کمی سے برطانوی پائونڈ کی قیمت خرید 166 روپے سے گھٹ کر 165.60 اور قیمت فروخت 166.25 روپے کم ہو کر 165.85 روپے ہو گئی۔ فاریکس رپورٹ کے مطابق 5 پیسے کے اضافے سے یو اے ای درہم کی قیمت فروخت 27 روپے سے بڑھ کر 27.05 روپے جبکہ سعودی ریال کی قیمت فروخت 26.40 روپے پر مستحکم رہی۔