عالمی ثالثی عدالت میں سلمان بٹ اپیل کی سماعت آج ہوگی

Salman Butt

Salman Butt

پاکستانی کرکٹر سلمان بٹ کی آئی سی سی کی جانب سے پابندی کیخلاف اپیل کی سماعت سوئٹزر لینڈ میں کھیلوں کی عالمی ثالثی عدالت میں آج ہوگی۔ جبکہ کل فاسٹ بولر محمد آصف کے کیس کی سماعت ہوچکی ہے۔

سوئٹزرلینڈ کے شہر لوزان میں سماعت کیلئے محمد آصف اپنے وکیل روی سکل کے ہمراہ شریک ہوئے۔ سماعت تین قانونی ماہرین پر مشتمل پینل نے کی۔ آئی سی سی کی نمائندگی برطانوی لیگل فرم برڈ اینڈ برڈ نے کی جبکہ اس موقع پر کرکٹ کی عالمی تنظیم کے حکام بھی موجود تھے۔ سلمان بٹ کی اپیل کی سماعت آج ہوگی۔

آئی سی سی نے فروری دوہزار گیارہ کو اسپاٹ فکسنگ میں پاکستانی کرکٹرز محمد آصف کو سات اور سلمان بٹ کو دس سال کی پابندی کی سزا سنائی تھی۔ سلمان اور آصف نے پابندی کے خلاف اپیل کی ہے لیکن پانچ سالہ پابندی کی سزا پانے والے نوجوان فاسٹ بولر محمد عامر نے اپیل دائر نہیں کی۔