رافیل نڈال چلی اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل میں پہنچ گئے

Rafael Nadal

Rafael Nadal

سابق ورلڈ نمبر ون سپین کے رافیل نڈال چلی اوپن کے سیمی فائنل میں پہنچ گئے ہیں۔سپینش ٹینس سٹار رافیل نڈال کی ٹینس کورٹ میں فاتحانہ کارکردگی کا سلسلہ جاری ہے اور سات ماہ کی غیر حاضری کے بعد اپنے پہلے ٹینس ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل میں جگہ بنانے میں کامیاب ہو گئے ہیں۔

چلی اوپن کے کوارٹر فائنل میں ان کا مقابلہ ہوا اپنے ہم وطن ڈینیئل جی مینو سے جو نڈال کا سامنا پر اعتماد انداز میں کرنے میں نا کام رہے۔کوارٹر فائنل میں نڈال بھر پور فارم اور فٹنس میں نظر آئے اور شاندار کھیل پیش کیا۔

انہوں نے اپنے جاندار سٹروکس سے حریف کھلاڑی کو مکمل آٹ کلاس کر دیا۔ نڈال نے ایک گھنٹے اکیس منٹ تک جاری رہنے والے میچ میں چھ ایک اور چھ چار سے کامیابی حاصل کر کے سیمی فائنل میں جگہ بنا لی۔