ٹور آف قطر سائیکل ریس کا ٹائٹل مارک کیونڈش نے جیت لیا

Mark Kevin

Mark Kevin

دوحہ(جیوڈیسک)ٹور آف قطر سائیکل ریس کا ٹائٹل مارک کیونڈش نے جیت لیا۔ سائیکلنگ ٹریک پر چھ روزہ ایونٹ ختم ہو گیا۔ روڈ ریس کے سابق عالمی چیمپئن مارک کیونڈش نے ٹور آف قطر کا ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔ مارک کیونڈش نے حریف سائیکل سواروں پر اپنی برتری دکھائی اور کامیابی سمیٹی۔

ایونٹ کے چھٹے اور آخری مرحلے میں مارک کیونڈش نے پچیس سیکنڈ کے فرق سے امریکی سائیکلسٹ برینٹ بروک والٹر کو زیر کیا۔