انٹر بینک مارکیٹ، عالمی کرنسیوں کے مقابلے میں روپے کی قدر میں کمی

Inter-bank market

Inter-bank market

کراچی (جیوڈیسک) انٹر بینک فاریکس مارکیٹ میں جولائی کے تیسرے ہفتے کے دوران عالمی کرنسیوں کے مقابلے میں روپے کی قدر میں کمی ہوئی، ڈالر پچاس پیسے مہنگا ہوا۔ اسٹیٹ بینک کے اعدادوشمار کے مطابق کاروباری ہفتے کے اختتام پر روپے کے مقابلے میں ڈالر کی شرح تبادلہ سو روپے اڑسٹھ پیسیپر پہنچ گئی۔

ایک موقع پر ڈالر ایک سو ایک روپے بیس پیسے کی بلند ترین سطح پر بھی پہنچ گیا تھا۔ دیگر کرنسیوں میں یورو، ڈیڑھ روپے اضافے سے ایک سو بتیس روپے پندرہ پیسے جبکہ برطانوی پانڈ ایک روپے چوراسی پیسے اضافہ ہوا۔