کراچی سٹاک میں تیزی، ہنڈرڈ انڈیکس 23 ہزار چارسو تک پہنچ گیا

Karachi Stock

Karachi Stock

کراچی (جیوڈیسک) کراچی سٹاک مارکیٹ میں مسلسل تیسرے کاروباری ہفتے تیزی رہی، ہنڈرڈ انڈیکس ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ تیئس ہزار چار سو سے اوپر کی سطح پر بند ہوا۔کمپنیوں کے حوصلہ افزا مالیاتی نتائج کی وجہ سے مارکیٹ میں تیزی کا رجحان رہا۔

بنکنگ اور سیمنٹ سیکٹر کے شیئرز میں نمایاں تیزی دیکھی گئی۔ ایک ہفتے کے دوران کے ایس ای ہنڈرڈ انڈیکس میں تین سو بانوے پوائنٹس کا اضافہ ہوا تاہم اوسط کاروباری حجم اٹھارہ فیصد کمی سے اکیس کروڑ ساٹھ لاکھ شیئرز کی سطح پر رہا۔