عالمی بینک نے پنجاب کو صحت کے لئے 10 کروڑ ڈالر کا قرضہ دیدیا

Bank

Bank

پنجاب (جیوڈیسک) پنجاب عالمی بینک نے پنجاب میں صحت عامہ کی صورت حال بہتر بنانے کیلئے دس کروڑ ڈالر قرضے کی منظوری دے دی ہے،عالمی بینک کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق یہ رقم حکومت پنجاب کو پنجاب ہیلتھ سیکٹر ری فارم پراجیکٹ کے تحت فراہم کی گئی ہے ۔ یہ رقم صوبے بھر میں ذیادہ سے ذیادہ لوگوں تک صحت کی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنانے میں استعمال کی جائے گی۔

عالمی بینک کے مطابق آبادی کے لحاظ سے سب سے بڑا صوبہ ہونے کے باوجود صوبے میں صحت عامہ کی صورت حال دیگر صوبوں سیبہتر ہے۔ صوبہ پنجاب کو دیا گیا یہ قرض آئندہ پچیس سال میں میچور ہو گا جس کے بعد پانچ سال کا گریس پیریڈ بھی دیا جائے گا۔