رواں مالی سال وصولیوں کا ہدف نا ممکن نظر آنے لگا

FBR

FBR

اسلام آباد (جیوڈیسک) غیر تسلی بخش وصولیوں کے باعث حکومت نے رواں مالی سال ٹیکس آمدنی کا ہدف چار دفعہ کم کیا ، مگر لگتا ہے کہ ایف بی آر کم ہدف کے حصول میں بھی حکومت کو مایوس کردے گارواں مالی سال ٹیکس آمدنی کا اصل ہدف 2 ہزار 381 ارب روپے رکھا گیا ، جسے کئی بار کم کرکے 2 ہزار50 ارب روپے کردیا گیا۔

مگر اس ہدف کا پورا ہونا بھی ناممکن نظر آنے لگا ہے۔ رواں مالی سال کے گیارہ ماہ میں 1 ہزار 682 ارب روپے ٹیکس وصول ہوا۔ ہدف پورا کرنے کے لیے جون میں 368 ارب روپے ٹیکس حاصل کرنا ہوگا۔

گزشتہ گیارہ ماہ میں اوسطا 153 ارب روپے ٹیکس ماہانہ وصول ہوا ہے۔ معاشی اورصنعتی سرگرمیوں میں سست روی اور امن و امان کے مسائل کے باعث ٹیکس آمدنی میں کمی دیکھی جارہی ہے۔