انضمام الحق نے قومی ٹیم کو جارحانہ کرکٹ کھیلنے کا مشورہ دے دیا

 Inzamam-ul-Haq

Inzamam-ul-Haq

لاہور (اصل میڈیا ڈیسک) انضمام الحق نے قومی ٹیم کو جارحانہ کرکٹ کھیلنے کا مشورہ دیدیا۔

سابق کپتان و چیف سلیکٹر انضمام الحق کا کہنا ہے کہ ساؤتھمپٹن ٹیسٹ میں پاکستانی بیٹسمین اسٹروکس کھیلنے سے ڈرتے رہے، زیادہ تر کے آؤٹ دیکھیں تو بیٹ ٹانگوں کے پیچھے نظر آئے گا، دفاعی حکمت عملی کی وجہ سے سلپ میں کیچز ہو رہے ہیں۔

میرا کرکٹرز اور مینجمنٹ کو مشورہ ہے کہ جارحانہ کرکٹ کھیلیں، دوسری صورت میں صرف بارش ہی شکست سے بچا سکے گی۔