ایران کے شہر مشہد میں زور دار ھماکوں کی اطلاعات

Iran Blast

Iran Blast

مشہد (اصل میڈیا ڈیسک) سماجی رابطے کی سائٹس پر سماجی کارکنوں نے خبر دی ہے کہ پیر کی صبح ایران کے شہر مشہد میں زبردست دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں۔

مقامی ایرانی میڈیا نے بتایا ہے کہ ایک ایسے زبردست دھماکے کی اطلاع ملی ہے جس نے جنوب مغربی ایران میں ایک کیمیائی کمپنی کو ہلا کر رکھ دیا۔

یہ اطلاعات ایسے وقت میں آئی ہیں۔ جب گذشتہ ہفتہ کے دوران ملک میں فوجی ، جوہری اور صنعتی تنصیبات کے اطراف میں لگاتار متعدد دھماکے ہوئے ہیں۔ اس کی وجہ سے سیاسی الجھن اور سرکاری بیانات میں بھی متنازع ردعمل سامنے آیا ہے۔

کچھ دن قبل ایرانی عہدیداروں نے اعلان کیا تھا کہ نتنز جوہری افزودگی کے ایک مرکز میں آگ بھڑک اٹھی تھی۔

جمعرات کو نتنز جوہری تنصیب میں دھماکے سے پہلے اور اس کے بعد سیٹیلائٹ سے لی گئی تصاویر نتنز میں واقع “سینٹرفیوج پروڈکشن فیکٹری” کی عمارت میں ہونے والے نقصان کو دکھایا گیا ہے۔

ایرانی حکام کا کہنا ہے کہ وہ ابھی تک نتائج تک نہیں پہنچے۔ ان دھماکوں کی تحقیقات جاری ہیں۔ جلد ہی ان کے نتائج جاری کیے جائیں گے۔