ایران مذاکرات کے لیے جلد امریکا کے سامنے گھٹنے ٹیک دے گا: ڈونلڈ ٹرمپ

Donald Trump

Donald Trump

واشنگٹن (جیوڈیسک) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہےکہ انہیں پورا یقین ہے کہ ایران پر عاید کی جانے والی پابندیوں کے بعد تہران واشنگٹن کے ساتھ بات چیت پرمجبور ہوجائے گا۔

مائیکرو بلاگنگ ویب سائیٹ ‘ٹویٹر’ پوسٹ کی گئی ایک ٹویٹ میں صدر ٹرمپ نے مشرق وسطیٰ کے حوالے سے اختیار کردہ پالیسی پراپنی انتظامیہ میں اختلافات کی خبروں کی تردید کی۔ انہوں نےکہا کہ کسی مسئلے پر مختلف آراء کا اظہار الگ بات ہے اور حتمی فیصلہ بہت سادہ طریقے سے کیا جاتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس میں شبہ نہیں کہ مشرق وسطیٰ کو عدم استحکام کا شکارکرنے میں ایران کا کلیدی کردار ہے مگرایران کو اس سے کوئی فایدہ نہیں پہنچے گا۔

خیال رہے کہ گذشتہ ہفتے امریکی صدر نے ایرانی تیل کی عالمی منڈی میں خریدو فروخت پرپابندی عاید کردی تھی جس کے بعد امریکا اور ایران کےدرمیان کشیدگی میں مزید اضافہ ہو گیا تھا۔ دونوں میں کشیدگی کے دوران ایران نے آبنائے ہرمز بند کرنے اور تیل بردار جہازوں کو نشانہ بنانے کی دھمکی دی ہے۔ ایرانی دھمکیوں کے بعد امریکا نے بھی ممکنہ ایرانی جارحیت کےجواب کے لیے جنگی بیڑا اور جنگی طیارے مشرق وسطیٰ پہنچا دیے ہیں۔