سعودیہ اور امارات کو اسلحہ کی فروخت سے بے نیاز نہیں رہ سکتے: فرانس

Florence Parly

Florence Parly

فرانس (جیوڈیسک) فرانس کی خاتون وزیر دفاع فلورینس پارلی نے کہا ہے کہ ان کا ملک سعودی عرب اورمتحدہ عرب امارات کو اسلحہ کی فروخت جاری رکھے گا پیرس ان دونوں‌ ملکوں کے ساتھ دفاعی تعاون سے بے نیاز نہیں رہ سکتا۔

انہوں‌نے متنازع اسلحہ ڈیل کا دفاع کرتے ہوئے کہا کہ پیرس اس ڈیل سےبے نیازنہیں رہ سکتا۔ فرانس کو اپنی دفاعی صنعت کے دوام اور تسلسل کے لیے اس طرح کے معاہدے کرنا پڑیں گے۔

مسز پارلی کا کہنا تھا کہ میں‌ یہ نہیں‌ کہتی کی اقتصادی دلایل کوئی بڑا فیصلہ کرنے کا جوازفراہم نہیں‌ کرتے۔