ایران گیس پائپ لائن سے 4 ہزار میگا واٹ بجلی پیدا ہو گی،ڈاکٹر عاصم

Dr Asim

Dr Asim

کراچی (جیوڈیسک)کراچی مشیر پٹرولیم ڈاکٹر عاصم حسین نے کہا ہے کہ پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبے سے 4 ہزار میگا واٹ بجلی پیدا ہو سکے گی، بلوچستان میں 10 ہزار نوکریاں ملیں گی۔

اور گیس سے صنعتیں چلیں گی۔اسلام آباد میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے مشیر پٹرولیم ڈاکٹر عاصم حسین کا کہنا تھا کہ پاکستان کا ایران سے یومیہ 75 کروڑ مکعب فٹ گیس حاصل کرنے کا معاہدہ ہے، ابتدائی طور پر یومیہ 15 کروڑ مکعب فٹ گیس آئے گی۔ مشیر پٹرولیم نے کہا کہ پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبہ ملکی تاریخ میں سنگ میل ہے۔