کراچی کے مختلف علاقوں میں ہلکی بارش ، موسم خوشگوار ہوگیا

Karachi Rain

Karachi Rain

کراچی(جیوڈیسک)کراچی شہر کے مختلف علاقوں میں ہلکی بارش اور بوندا باندی سے موسم خوشگوار ہو گیا۔ کراچی کے مختلف علاقوں میں ہلکی بارش اور بوندا باندی سے موسم خوشگوار ہو گیا۔

اورنگی ٹاون،قصبہ کالونی،پاپوش،ناظم آباد،پاک کالونی،بلدیہ ٹاون اور نارتھ ناظم آباد کے علاقوں میں بارش کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے،جبکہ ہلکی بارش اور بوندا باندی سے موسم خوشگوار ہو گیا،لیکن سٹرکوں پر بارش کے باعث پھسلن سے موٹر سائیکل سوار افراد کو دشواری کا سامنا ہے۔