ایران کو ہرحال میں ایٹمی ہتھیاروں کے حصول سے روکیں گے، امریکا

Iran

Iran

واشنگٹن (جیوڈیسک)امریکا نے کہا ہے کہ ایران کو ایٹمی ہتھیاروں کے حصول سے روکنے کیلئے فوجی کارروائی سمیت تمام طریقوں پر غور کیا جارہا ہے۔امریکی قومی سلامتی کے نائب مشیربین رہوڈز نے واشنگٹن میں صحافیوں سے گفتگو کے دوران کہا کہ امریکا ایران کو ایٹمی ہتھیاروں کے حصول سے روکنے کے لئے جو کرسکتا ہے کرے گا۔

اس مقصد کے لئے تمام آپشنز کا جائزہ لیا جارہا ہے جس میں فوجی کارروائی بھی شامل ہے۔ امریکا کی ریڈ لائن یہ ہے کہ ایران کو ایٹمی ہتھیار حاصل کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ تاہم بین رہوڈز کا کہنا تھا کہ تنازع کا پرامن حل قابل ترجیح ہوگا کیونکہ سفارت کاری سے حاصل ہونے والے نتائج دیرپا ہوتے ہیں۔