ایران میں سینکڑوں قیدیوں کے لیے عام معافی کا اعلان

Ayatollah Ali Khamenei

Ayatollah Ali Khamenei

ایران (اصل میڈیا ڈیسک) ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای نے 5,156 قیدیوں کے لیے عام معافی کا اعلان کر دیا ہے۔ اس سلسلے میں خامنہ ای کی سرکاری ویب سائٹ پر بیان جاری کیا گیا۔

فوری طور پر معاف کیے جانے والے افراد کی شناخت واضح نہیں اور نہ ہی یہ کہ ان کی سزا کی مدت کم کی گئی ہے یا انہیں رہا کر دیا جائے گا۔ یہ اعلان امام رضا کی تاریخ پیدائش کے احترام میں کیا گیا جو اس ہفتے منگل کو گزر چکی ہے۔

شیعہ مسلمانوں کے لیے یہ دن مقدس تصور کیا جاتا ہے۔ سپریم لیڈر ہر سال اس موقع پر قیدیوں کے لیے معافی کا اعلان کرتے ہیں۔